15 مئی، 2012، 2:58 PM

روس

روس شام کے ساتھ ہے/ دہشت گردوں کے ساتھ نرمی بے فائدہ ہے

روس شام کے ساتھ ہے/ دہشت گردوں کے ساتھ نرمی بے فائدہ ہے

مہر نیوز-15 مئی 2012ء: روس کے نائب وزير خارجہ نے شام میں ہونے والے بم دھماکوں میں بیرونی طاقتوں پر ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس شام کے ساتھ کھڑا ہے اور دہشت گردورں کے ساتھ نمری کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے نائب وزير خارجہ گناڈی فاٹلیف نے شام میں ہونے والے بم دھماکوں میں بیرونی طاقتوں پرملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس شام کے ساتھ کھڑا ہے اور دہشت گردورں کے ساتھ نمری کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ روسی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ بیرونی طاقتوں کی مدد نے شام میں القاعدہ دہشت گرد تنظیم کو گستاخ بنا دیا ہے، اس نے کہا کہ عربی ممالک کے مزدور شام میں ہونے والے بم د ھماکوں اور دہشت گدانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں اس نے کہا کہ بعض ممالک کی طرف سے شام میں مسلح دہشت گردوں کی حمایت کی وجہ سے روس شام کے ساتھ کھڑا ہونے پر مجبور ہے۔روس کے نائب وزير خارجہ نے کہا کہ  روس موجودہ حالات میں  شام کے ساتھ ہے۔

News ID 1603161

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha