9 مئی، 2012، 11:32 AM

ترکي

ترکي پوليس نےترک فوج کے ایک اعلی افسر کو گرفتار کرلیا ہے

ترکي  پوليس نےترک فوج کے ایک اعلی افسر کو گرفتار کرلیا ہے

مہر نیوز-9 مئی 2012ء: ترکي ميں پوليس نے ترک فوج کي تھرڈ آرمي کے چيف آف اسٹاف ميجر جنرل برکي تْرگت کو 1997 کي فوجي بغاوت کي تحقيقات کے لئے گرفتار کر ليا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکي ميں پوليس نے ترک فوج کي تھرڈ آرمي کے چيف آف اسٹاف ميجر جنرل برکي تْرگت کو 1997 کي فوجي بغاوت کي تحقيقات کے لئے گرفتار کر ليا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ترک پوليس نے دس حاضر سروس اور ريٹائرڈ فوجي افسروں کي گرفتاري کے لئے نو صوبوں ميں چھاپے مارے. تاہم صرف ميجر جنرل برکي ترگت کو گرفتار کيا جاسکا جو ترک فوج کي تھرڈ آرمي کے سربراہ ہيں. پراسيکيوٹر جنرل کے دفتر سے جاري بيان کے مطابق برکي ترگت کو دارالحکومت انقرہ منتقل کرديا گيا ہے. جن افسروں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ان ميں تين ليفٹيننٹ جنرل ، دو ميجر جنرل اور تين بريگيڈيئر جنرل شامل ہيں.

News ID 1597860

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha