مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست نےشام ميں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی موجودگی کی خبروں کی سختی کے ساتھ تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم شام میں استحکام کی حمایت کرتے ہیں کیونکہ شام میں عدم استحکام پورے خطے کے عدم استحکام کا سبب بن سکتا ہے۔مہمانپرست نے صربیا کے ایک میگزين کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران عالمی سطح پر عدالت اور انصاف پر مبنی رفتار کا خواہاں ہے انھوں نے کہا کہ دنیا میں اس وقت ظلم و ستم اور بے انصافی کا دور دورہ ہے بڑی بے رحمی اور بے دردی کے ساتھ انسانیت کا خون بہایا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دنیا کے چند ممالک پوری دنیا کے مسائل پر چھائے ہوئے ہیں اور وہ اپنے خیالات اور نظریات کو دوسرے ممالک پرمسلط کرتے ہیں۔ رامین مہمانپرست نے کہا کہ دنیا کے 4، 5 ممالک اپنے آپ کو پوری دنیا تصور کرتے ہیں وہ اپنے آپ کو عالمی برادری سمجھتے ہیں وہ کسی ایک ملک کے ساتھ اپنی مخالفت کو عالمی برادری کی مخالفت قراردیتے ہیں ۔ رامین مہمانپرست نےشام میں غیر علاقائی طاقتوں کی مداخلت کو اقوام متحدہ کے منشور کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ شام میں عدم استحکام پورے خطے کے عدم استحکام کا باعث بن سکتا ہے انھوں نے ایران اور صربستان کے باہمی تعلقات کو اچھی اور بہترین سطح پرقراردیا ۔
مہر نیوز- 15 اپریل 2012ء: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نےشام ميں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی موجودگی کی خبروں کی سختی کے ساتھ تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم شام میں استحکام کی حمایت کرتے ہیں کیونکہ شام میں عدم استحکام پورے خطے کے عدم استحکام کا سبب بن سکتا ہے۔
News ID 1577796
آپ کا تبصرہ