13 مارچ، 2012، 2:36 PM

پاکستان

کراچي کی اردو یونیورسٹی میں دو طلبہ تنظيموں ميں تصادم

کراچي کی اردو یونیورسٹی میں دو طلبہ تنظيموں ميں تصادم

مہر نیوز- 13 مارچ 2012ء: پاکستان کے شہرکراچي ميں وفاقي اردو يونيورسٹي گلشن کيمپس ميں دو طلبہ تنظيموں ميں تصادم کے دوران ايس ايچ اواور رينجرز کے اہلکارزخمي ہوگئے ہیں.

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرکراچي ميں وفاقي اردو يونيورسٹي گلشن کيمپس ميں دو طلبہ تنظيموں ميں تصادم کے دوران ايس ايچ اواور رينجرز کے اہلکارزخمي ہوگئے ہیں.اس ہنگامہ کے بعدآج ہونے والے امتحانات ملتوي کرديئے گئے ہیں . وفاقي اردو يونيورسٹي گلشن کيمپس ميں دو طلبہ تنظيموں ميں نئے طالب علموں کواپني تنظيم ميں شامل کرنے پر تصادم ہوا ،جس ميں ڈندوں اور پتھروں کاآزادانہ استعمال کيا گيا..ايک طلبہ تنظيم کے کارکنوں نے يونيورسٹي کے باہرہوائي فائرنگ اور مظاہرہ بھي کيا، ہنگامے کے بعد اردو يونيورسٹي ميں آج ہونے والے امتحانات ملتوي کرديئے گئے.ايس پي گلشن اقبال عبدالسلام شيخ کے مطابق دو طلبہ تنظيموں ميں آپس کا جھگڑا ہوا ہے جسے کنٹرول کرليا گياہے ، تصادم ميں ايک پوليس اہلکار ،ايک رينجرز اہلکار اور ايس ايچ او زخمي ہوا ہے۔

News ID 1559249

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha