خبررساں ايجنيسي مہر نے روزنامہ البيان كے حوالے سے خبر دي ہےكہ امريكہ نے انساني فوجيوں كو عراق ميں مزاحمت كاروں كے خود كش حملوں سے محفوظ ركھنے كے ليے وہاں مشيني (رابوٹ )فوجي بھيجنے پر غور كر رہا ہے ـ اطلاعات كے مطابق مشيني فوجيوں كي پہلي كھيپ جس ميں اٹھارہ فوجي شامل ہوں گے، اپريل مارچ ميں عراق ميں پہنچ جائے گي ـ تين فٹ قد كے روبوٹ فوجي جديد كيمروں سے آراستہ ہوں اور ان كو بند كمروں ميں بيٹھے امريكي ماہرين ريموٹ كے ذريعے كنٹرول كريں گے ـ امريكہ كو اميد ہے كہ مشيني فوجيوں كے ميدان جنگ ميں اترنے كے بعد اس كے اصلي فوجيوں كي ہلاكتيں كم ہو سكيں گي ـ ان ريموٹ كنٹرول مشيني فوجيوں كے پاس مشين گنيں ہوں گي اور وہ حريف مزاحمت كاروں كے ساتھ بغير كسي جاني خطرے كے لڑائي كر سكيں گے ـ امريكي حكام كا كہنا ہے كہ ريموٹ كنٹرول مشيني جنگجو زيادہ تيزي اور مہارت كے ساتھ دشمن كا مقابلے كرنے كے قابل ہے اور وہ ماہر نشانہ باز ہيں ـ مشيني فوجيوں كو ميدان جنگ ميں اتارنے كي كئي وجوہات ہيں ـ ان فوجيوں كو نہ بھوك لگتي ہے، نہ انہيں وردي كي ضرورت ہے ، نہ تربيت كي اور نہ ہي يہ پينشن مانگيں گے ـ جنگ ختم ہونے پر اس نئے فوجي كو مشيني بارك ميں ركھ ديا جائے گا ـ عراق ميں امريكي فوج پہلے ہي ريموٹ كنٹرول روبوٹ كو استعمال كر رہي ہے ليكن يہ ميدان جنگ ميں پہلي دفعہ اتريں گے ـ اس سے پہلے ان كو بموں كو ناكارہ كرنے كے ليے استعمال كيا جاتا ہے ـ |
آپ کا تبصرہ