19 دسمبر، 2011، 8:55 PM

کویت کے وزیر خارجہ

ایران کا علاقہ میں اہم کردار/ امیر کویت کا تہران کا دورہ

ایران کا علاقہ میں اہم کردار/ امیر کویت کا تہران کا دورہ

مہر نیوز-19دسمبر 2011ء: کویت کے وزیر خارجہ نے علاقہ میں ایران کے اہم کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیر کویت عنقریب تہران کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کویت کے وزیر خارجہ شیخ احمد الصباح نے ایرانی وزارت خارجہ کے عرب اور افریقی امور کے ڈائریکٹر امیر عبد اللہیان سے ملاقات میں  ایران کو علاقہ کا اہ ملک قراردیا اورعلاقہ میں ایران کے اہم کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور کویت کے باہمی روابط کو فروغ دینے کے لئے امیر کویت عنقریب تہران کا دورہ کریں گے۔امیر عبد اللہیان نے اس ملاقات میں یمن، بحرین اور شام کے حالات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور علاقہ میں غیر علاقائی طاقتوں کی موجود پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران علاقہ میں امن و صلح کا خواہاں ہے انھوں نے کہا کہ غیر علاقائی طاقتیں علاقائی ممالک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں انھوں نے کہا کہ ایران شام کے اندرونی معاملات میں غیر علاقائی طاقتوں کی مداخلت کے خلاف ہے۔

News ID 1488230

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha