مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق قم کے امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین سعیدی نےایران کے خلاف امریکی معاندانہ پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام کے فرزندوں اور جیالوں نے امریکہ کے سب سے پیشرفتہ جاسوس طیارے کو بحفاظت اتار کر امریکہ کے منہ پر زوردار طمانچہ رسید کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بڑا شیطان اپنی شیطنت جاری رکھے ہوئے ہے اور امریکہ کی شیطنت صرف ایرانی قوم تک محدود نہیں ہے بلکہ تمام قومیں امریکی شیطنت کا شکار ہیں انھوں نے کہا کہ ایرانی قوم آئندہ پارلیمانی انتخاب میں بھر پور شرکت کرکے سامراجی طاقتوں کے تمام شوم پروپیگنڈوں کو نابود کردیےگی۔ انھوں نے حوزہ اور یونیورسٹی کے اتحاد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی اور حوزہ درحقیقت ایک ہی چیز کے دو نام ہیں گذشتہ دور میں یہ دونوں ایک ہی حقیقت کا مظہر تھے اور انقلاب اسلامی کی برکت سے آج بھی ایک ہی ہیں ۔
مہر نیوز-16دسمبر 2011ء: قم کے امام جمعہ نےایران کے خلاف امریکہ کی معاندانہ پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام کے فرزندوں اور جیالوں نے امریکہ کے سب سے پیشرفتہ جاسوس طیارے کو بحفاظت اتار کر امریکہ کے منہ پر زوردار طمانچہ رسید کیا ہے۔
News ID 1485052
آپ کا تبصرہ