26 نومبر، 2011، 7:16 PM

محرم الحرام

محرم الحرام کا چاند کربلا والوں کے غم کی داستاں لیکر نمودار ہوگیا ہے

محرم الحرام کا چاند کربلا والوں کے غم کی داستاں لیکر نمودار ہوگیا ہے

مہر نیوز- 26 نومبر 2011ء: محرم الحرام کا چاند نواسہ رسول (ص) حضرت امام حسین علیہ السلام کی کربلا کے میدان میں عظیم قربانی کی یاد لیکر نمودار ہوگیا ہے نبی کریم حضرت محمد مصطفی (ص) کے نواسے کی یاد پورے عالم اسلام میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جاتی ہے جس میں لوگ بلا تفریق مذہب و ملت شرکت کرتے ہیں ۔ اس موقع پر اکثر مؤمنین کربلا معلی پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ کربلا میں محرم الحرام کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محرم الحرام کا چاند نواسہ رسول (ص) حضرت امام حسین علیہ السلام کی کربلا کے میدان میں عظیم قربانی کی یاد لیکر نمودار ہوگیا ہے  نبی کریم حضرت محمد مصطفی (ص) کے نواسے کی یاد پورے عالم اسلام میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جاتی ہے جس میں لوگ بلا تفریق مذہب و ملت شرکت کرتے ہیں اور پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) کو ان کے نواسے کی عظیم قربانی پر تعزيت و تسلیت پیش کرتے ہیں حضرت امام حسین علیہ السلام نے یزید جیسے فاسق و فاجرکی بیعت نہ کرکے اسلام کو حیات ابدی  عطا کی ۔محرم الحرام میں ماتمی جلوس ، علم اور تعزیہ نکالے جاتے ہیں۔ محرم الحرام میں اسلامی جمہوریہ ایران ، عراق ، پاکستان ، ہندوستان ، یورپ، امریکہ ، سعودی عرب، خلیجی ممالک ، شام ، اردن ، ترکی اور دیگر ممالک میں مؤمنین عقیدت کے ساتھ عزاداری میں حصہ لیتے ہیں واضح رہے کہ معاویہ کے بیٹے یزيد ملعون نے سن 61 ہجری میں پیغمبر اسلام (ص)کے نواسے حضرت امام حسین علیہ السلام کو ان کے اہلبیت اور اصحاب کے ہمراہ تین دن کا بھوکا اور پیاسا شہید کردیا تھا مسلمان اس واقعہ کی یاد ہر سال مناتے ہیں اور عقیدت و احترام کے ساتھ مجالس عزا میں شرکت کرتے ہیں اور نواسہ رسول (ص) کے غم میں اشک غم بہاتے ہیں

News ID 1470104

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha