19 نومبر، 2011، 5:17 PM

ایران و پاکستان

ایران نے پاکستان کو بجلی کی مقدار تین گنا زیادہ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے

ایران نے پاکستان کو بجلی کی مقدار تین گنا زیادہ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے

مہر نیوز- 19 نومبر 2011ء: اسلامی جمہوریہ ایران نے پاکستان میں بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے پاکستان کو بجلی کی مقدار تین گنا زیادہ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پریس ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے پاکستان میں بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے پاکستان کو بجلی کی مقدار تین گنا زیادہ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق اس وقت ایران پاکستان کو سو میگاواٹ کے قریب بجلی برآمد کرتا ہے۔ بجلی و پانی کے وزیر نے کہا کہ ان کا ملک اضافی بجلی دیگر ہمسایہ ممالک کو بھی دینے کے لیے تیار ہے۔ نامجو نے کہا کہ آئندہ تین برسوں میں پاکستان کو برآمد کی جانے والی بجلی ایک ہزار میگاواٹ تک کرنے کے لیے تیار ہے۔

News ID 1463731

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha