مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان و پاکستان کے زیر انتظام کشمیر، پاکستان کےصوبہ خیبر پختون خواہ کے بیشتر اور صوبہ پنجاب کے چند ایک شہروں،گلگت بلتستان اور اس سے ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق محسوس کئے جانے والے زلزلے کے ان جھٹکوں کی شدت5.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔ پشاور سمیت خیبر پختون خوا کے مختلف شہروں جن میں سوات ،ایبٹ آباد،ہزارہ،مردان،چار سدہ،شانگلہ ،کوہاٹ لوئر دیر، دیامر، غذر اور ان سے ملحقہ علاقوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ہندوستان کے زير انتظام کشمیر کے ضلع پونچھ ، ضلع ڈوڈہ اور راجوری میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے ہیں۔فوری طور پر کسی بڑے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
مہر نیوز- 7 نومبر 2011ء: ہندوستان و پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سمیت کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
News ID 1454641
آپ کا تبصرہ