9 اگست، 2011، 4:49 AM

حزب اللہ لبنان

ہم شام کے عوام کی حمایت کرتے ہیں

ہم شام کے عوام کی حمایت کرتے ہیں

مہر نیوز- 9 اگست 2011ء: حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں شامی معاملات میں مداخلت کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان شامی عوام کی حامی تنظیم ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں شامی معاملات میں مداخلت کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان، شامی عوام کی حامی تنظیم ہے۔ بیان میں شام کے معاملات میں مداخلت پر مبنی الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان الزامات کا مقصد اسلامی مقاومت کو اسرائیل کے مقابلے میں کمزور کرنے کی ایک شوم و ناکام سازش ہے حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حزب اللہ پر الزامات امریکہ اور اسرائیل کو خوش کرنے کے لئے لگائے جارہے ہیں ورنہ الزام عائد کرنے والے بھی اچھی طرح جانتے ہیں کہ حزب اللہ کی شام کے معاملات میں کوئی مداخلت نہیں ہے۔

News ID 1378931

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha