1 دسمبر، 2004، 4:02 PM

عراق نے جمہوري اسلامي ايران كے اقدامات پر تھران كاشكريہ ادا كيا ہے

عراق نے امن و سلامتي كي صورت حال بحال كرنے كےلئے جمہوري اسلامي ايران كے اقدامات كو سراہا ہے

عراق نے امن و سلامتي كي صورت حال بحال كرنے كےلئے جمہوري اسلامي ايران كے اقدامات كو سراہا ہے

عراقي عبوري حكومت كے نائب صدر نے جمہوري اسلامي ايران ميں عراق كے ہمسايہ ملكوں كے وزراء داخلہ كي كانفرنس منعقد كرنے اور عراق ميں امنيت كي بحالي كے لئے ك? گئے اقدامات پر تھران كاشكريہ ادا كيا ہے

خبر رساں ايجنسي مہر كے مطابق عراق كے ہمسايہ ممالك كے وزراء داخلہ كي تہران ميں جاري كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے عراق كے عبوري حكوت كے نائب صدر ابراھيم جعفري نے كہا كہ يہ كانفرنس عراق كي موجودہ حساس اور غير يقيني صورت حال  كے پيش نظر نہايت اھم ہے

انہوں نے عراق ميں بڑھتي ہوئي مشكلات كي طرف اشارہ كرتے ہو? كہا كہ عراق كے دشمن جمہوري عمل كي كوششوں  ميں ركاوٹيں ايجاد كررہے ہيں تاكہ عراقي عوام اپني رائے سے  منتخب اور مستقل حكومت سے محروم رہے اور عراق پر دوسروں كا فوجي تسلط قائم رہے

انہوں نے عراق ميں امن و سلامتي ايجاد كرنے كے سلسلے عراق كے ہمسايہ ممالك كے كردار كي طرف اشارہ كرتے ہوے كہا كہ عراق كے ہمسايہ ممالك عراق ميں امن و سلامتي كيلئے نہايت موثر رول ادا كرسكتے ہيں تاكہ پورے ملك ميں انتخابات منعقد ہوں جس كا عراقي عوام بے صبري سے انتظار كررہے ہيں

مہر كے مطابق ، جعفري نے كہا عراقي عوام اور ہمسايہ ممالك كے درميان اعتماد سازي حكومتوں كے تعاون كے ساتھ ہونا چاہے

جعفري نے كہا كہ عراق ميں امن و سلامتي قائم كرنے كے سلسلے ميں عراقي عوام ہمسايہ ملكوں كے اقدامات كو كبھي فراموش نہيں كرے گي

 

News ID 135545

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha