2 اپریل، 2011، 12:23 PM

پاکستان

کرم ایجنسی سےطالبان دہشت گردوں نے 10 اسکولی بچوں کو اغوا کرلیا ہے

کرم ایجنسی سےطالبان دہشت گردوں نے 10 اسکولی بچوں کو اغوا کرلیا ہے

پاکستان کے کرم ایجنسی کے علاقے بگن سے طالبان دہشت گردوںنے مقامی اسکول کے 10بچوں کو اغوا کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے کرم ایجنسی کے علاقے بگن سے طالبان دہشت گردوںنے مقامی اسکول کے 10بچوں کو اغوا کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق لوئر کرم ایجنسی کے علاقے بگن سےطالبان دہشت گرد مقامی اسکول کے 10بچوں کو اغوا کر کے فرار ہوگئے ہیں ۔بگن کے علاقے سے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 60سے زائد افراد اغوا کئے جاچکے ہیں ۔بگن میں شدت پسندی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے باعث کرم ایجنسی پشاور روڈ پر آمد و رفت ایک بار پھر بند ہوگئی ہے جس کی وجہ سے لاکھوں افراد علاقے میں محسور ہو کر رہ گئے ہیں ۔

News ID 1279931

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha