14 مارچ، 2011، 5:16 PM

ہندوستان

ہندوستان اسلحہ درآمد کرنے والے ممالک میں سر فہرست

ہندوستان اسلحہ درآمد کرنے والے ممالک میں سر فہرست

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گذشتہ5 سال کے دوران ہندوستان اسلحہ درآمد کرنے والے ممالک میں سر فہرست ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 5 سال میں اسلحہ درآمد کرنے والے ممالک کی فہرست میں  ہندوستان پہلے نمبر پر رہا جس نے دنیا بھر میں پیدا ہونے والے اسلحے کا 9 فی صد درآمد کیا۔ہندوستان کی جانب سے درآمد کیے گئے اسلحے کا80 فی صد روس سے درآمد کیا گیا۔چین اور جنوبی کوریا اسلحے کی خریداری میں مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر رہے۔ ان دونوں ممالک نے6 فیصد اسلحہ درآمد کیا۔پاکستان اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے جس نے دنیا میں اسلحے کی کل پیداوار کا5 فی صد درآمد کیا۔متحدہ عرب امارات ، اسرائیل، مصر اور الجزائر کی جانب سے بھی اسلحے کی خریداری میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق اسلحہ برآمد کرنے والے ممالک میں سر ِ فہرست امریکا ہے، اسلحے کی عالمی برآمدات میں امریکہکا حصہ30 فیصد ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسلحہ بیچنے والے ممالک برازیل اور ہندی کی منڈی پر قبضہ کرنے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں۔

News Code 1274309

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha