25 فروری، 2011، 10:39 AM

پاکستان

شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں کے حملوں میں پانچ افراد ہلاک

شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں کے حملوں میں پانچ افراد ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں کے حملوں میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے قنل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں کے حملوں میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق  شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ سے تیس کلومیٹر دور تحصیل دتہ خیل میں امریکہ کےدو ڈرون حملوں میں ایک مکان اور ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ذرائع کے مطابق ایک ڈرون سے مکان پر دو میزائل داغے گئے جبکہ دوسرے ڈرون طیارے سے اسی علاقے میں ایک گاڑی پر دو میزائل فائر کیے گئے۔ رواں ہفتے کے شروع میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب کو جنوبی وزیرستان میں ایک ڈرون حملے میں ایک مکان کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں چار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔اس کے چند گھنٹے بعد دوسرا ڈرون حملے شمالی وزیرستان میں پیر کو ہوا جس میں حکام کے مطابق کم از کم چھ مشتبہ طالبان ہلاک اور دس زخمی ہوگئےہیں۔

News ID 1260958

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha