25 اکتوبر، 2004، 3:13 PM

گيارہ فلسطيني شہيد

اسرائيلي فوج كے فضائي حملے ميں كم سے كم گيارہ فلسطيني شہيد اور درجنوں زخمي ہو گئے ہيں

اسرائيلي فوج نے غزہ كي پٹي ميں اپنا دباؤ مزيد بڑھا ديا ہے خان يونس پر فضائي حملوں كے علاوہ كم سےكم تيس اسرائيلي ٹينك بھي گھس گئے ہيں

خبر رساں ايجنسي مہر نے ذرائع كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسرائيلي فوج نے فلسطيني علاقے خان يونس ميں ايك مہاجر كيمپ پر كئي فضائي حملے كيے ہيں جس ميں كم سےكم گيارہ فلسطيني شہيد اور درجنوں زخمي ہو گئے ہيں غزہ سے موصولہ اطلاعات كے مطابق فلسطيني علاقے خان يونس كے مہاجر كيمپ پر حملے ميں كم از كم پانچ فلسطيني شہيد ہو گئے ہيں جن ميں دو فلسطيني پوليس اہلكار تھے

خان يونس پر فضائي حملوں كے علاوہ كم از كم تيس اسرائيلي ٹينك بھي گھس گئے

خان يونس مہاجر كيمپ پر اسرائيلي فوج كے فضائي اور زميني حملے اس وقت كيے جب اسرائيل كي كابينہ نے غرب اردن كے علاقے ميں قائم اسرائيلي بستيوں كو خالي كرنے والے يہوديوں كے ليے معاوضے كا اعلان كيا ہے

ادھرغزہ سے اسرائيلي انخلاء پر چند گھنٹوں ميں بحث شروع ہونے والي ہے جبكہ اس ضمن ميں منگل كو ووٹنگ كرائي جائے گي

 

News ID 124340

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha