مہر خبررساں ایجنسی نے القدس العربی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں سیاسی میدان میں سرگرم افراد نے سعودی عرب کی موجودہ حکومت کی کمزور اقتصادی پالیسی کے خلاف عوام کو احتجاجی مظاہرہ کرنے کی دعوت دی ہے۔ اخبار کے مطابق کل سنیچر کے دن جدہ میں یہ افراد سعودی حکومت کے خلاف مظاہرہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق سیاسی سرگرم کارکنوں نے ایس ایم ایس کے ذریعہ لوگوں کو دعرت دی ہے کہ وہ جدہ میں ہونے والے مظاہرے میں کل بھر پور شرکت کریں۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ جدہ کی میونسپلٹی کے سامنے سنیچر کو مظاہرہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ جدہ میں بدھ کے دن زبردست سیلاب آیا جس کی وجہ سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔
سعودی عرب میں سیاسی میدان میں سرگرم افراد نے سعودی عرب کی موجودہ حکومت کی کمزور اقتصادی پالیسی کے خلاف عوام کو احتجاجی مظاہرہ کرنے کی دعوت دی ہے۔
News ID 1241044
آپ کا تبصرہ