مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی آئرلینڈ میں شدیدسردی کی وجہ سے پانی کی پائپ لائن پھٹنے سےہزاروں افراد پانی سے محروم ہوگئےہیں۔ پانی کامسئلہ حل کرنے کے لیے صوبائی وزرا کاہنگامی اجلاس آج طلب کرلیاگیا۔ شمالی آئرلینڈمیں کئی لوگوں کوایک ہفتے سے پانی نہیں ملاجبکہ کئی رہائشیوں کوپانی کی بوتلیں مہیا کی جارہی ہیں۔زیرزمین پانی کی پائپ لائنیں پھٹنے سے نکاسی کامسئلہ بھی کھڑاہوگیاہے۔شمالی آئرلینڈکوپانی مہیاکرنے والی کمپنی کاکہناہے کہ تقریباً چالیس ہزار گھر اور کاروباری مراکزمتاثر ہوئے ہیں۔ بہت سےدیگر دیہات کا بھی یہی حال ہے۔پانی کے سنگین مسئلے پرصوبائی وزرا کاہنگامی اجلاس طلب کرلیاگیا۔
شمالی آئرلینڈ میں شدیدسردی کی وجہ سے پانی کی پائپ لائن پھٹنے سےہزاروں افراد پانی سے محروم ہوگئےہیں۔
News ID 1221247
آپ کا تبصرہ