1 دسمبر، 2010، 1:27 PM

شہید شہریاری

تہران میں شہید شہریاری کے پیکر کی تشییع

تہران میں شہید شہریاری کے پیکر کی تشییع

ایران کے ایک اہم سائنسدان شہید مجید شہریاری کو پیر کے دن سامراجی ایجنٹوں نےشہید کردیا گیا تھا ان کی تشییع جنازہ آج شہید بہشتی یونیورسٹی سے ہوئی اور انھیں امامزادہ صالح میں سپرد خاک کیا گیا ہے۔

مہر خبـررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ایک اہم سائنسدان شہید مجید شہریاری  کو پیر کے دن شہید کردیا گیا تھا ان کی تشییع جنازہ آج شہید بہشتی یونیورسٹی سے ہوئی اور انھیں امامزادہ صالح میں سپرد خاک کیا گیا ہے۔ ان کی تشییع جنازہ میں یونیورسٹی طلباء اساتذہ اور عوام کی بڑي تعداد نے شرکت کی۔  اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی، ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی ، رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور میں مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی ، یونیورسٹیوں میں رہبر معظم کے نمائندے حجۃ الاسلام محمدیان ۔ اعلی تعلیم کے وزير ، سابق نائب صدر پرویز داؤدی اور دیگر اعلی سول اور فوجی حکام نے شرکت کی۔ ڈاکٹر مجید شہریاری ایران کے ایک اہم سائنسداں تھے جنھیں امریکہ، اسرائيل اور برطانیہ کی خفیہ ایجنسیوں نے ایک مشترکہ کارروائی میں پیر کے دن اس وقت ایک بم حملے میں شہید کردیا جب وہ یونیورسٹی کی طرف جا رہے تھے ایک دوسرے ایرانی سائنسداں فریدون عباسی پر بھی حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ زخمی ہوگئے  اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

News ID 1202221

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha