مہر خبررساں ایجنسی نے الجزيرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل نے مصر، بالخصوص صحرائے سینا میں اپنے تمام شہریوں کو سیکیورٹی خدشاتپیش نظر محتاط رہنے اور مصر چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔اسرائیلی محکمہ انسداد دہشت گردی کی ویب سائٹ پر جاری تازہ بیان میں مصری صحرائے سینا میں موجود تمام اسرائیلی سیاحوں کو وطن واپسی کی ہدایت کی ہے۔ اسرائیل کی جانب سے اپنے شہریوں کو وارننگ صحرائے سینا میں دھمکیوں کے بعد جاری کی گئی ہے۔اسرائیلی محکمہ انسداد دہشت گردی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مصر اور اس کے دیگر پُرفضا مقامات میں موجود اسرائیلی شہریوں کے اہل خانہ دھمکیوں کے بعد پریشان ہیں۔ لہذا صحرائے سینا میں موجود تمام اسرائیلی اپنے گھروں کو واپس آجائیں۔
اسرائیل نے مصر، بالخصوص صحرائے سینا میں اپنے تمام شہریوں کو سیکیورٹی خدشاتپیش نظر محتاط رہنے اور مصر چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔
News ID 1190872
آپ کا تبصرہ