مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمال مشرقی فلپائن کے کئی علاقے انتہائی خطرناک سمندری طوفان کے زد میں آئے ہیں جس کے باعث ہزاروں افراا نے اپنے گھر بار چھوڑ کر علاقے کو خالی کر دیا ہے۔ فلپائن کے شمالی مشرقی صوبے کگایان اور ایزابیلا میں ہائی الرٹ ہے ایک ماہی گیر کی ڈوبنے سے موت ہوگئی ہے۔طوفان کی وجہ سے تیز ہوائیں چل رہی ہیں اور بھاری بارش ہورہی ہے۔ ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔میگی نامی اس سمندری طوفان کی وجہ سے شمالی صوبوں میں ہزاروں افراد اپنا گھر چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔گزشتہ چار برسوں میں فلپائن میں آنے والا یہ سب سے طاقتور طوفان ہے۔خدشہ ہے کہ یہ طوفان دارالحکومت منیلا کو بھی متاثر کرسکتا ہےفلپائن میں 2006 ء میں جو طوفان آیا تھا اس میں ایک ہزار سے زیادہ لوگ ہلاک ہوئے تھے۔
شمال مشرقی فلپائن کے کئی علاقے انتہائی خطرناک سمندری طوفان کے زد میں آئے ہیں جس کے باعث ہزاروں افراا نے اپنے گھر بار چھوڑ کر علاقے کو خالی کر دیا ہے۔
News ID 1173418
آپ کا تبصرہ