مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ملک کے ایک ہزار سے زائد ممتاز علمی جوانوں سے ملاقات میں علم و ٹیکنالوجی اور ممتاز افراد کی علمی تربیت کے شعبہ میں سرمایہ کاری کو توسعہ کے پروگرام کی بنیادی ترجیحات قراردیا اور تمام علمی شعبوں میں ملک کی کامل پیشرفت و ترقی کے لئے تمام اہم اور پیشرفتہ علوم کے حصول کو لازمی اور ضروری عمل قراردیا ہے۔
یہ ملاقات آج صبح ہوئی جس میں رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ملک کے مادی اور معنوی اقتدارکے لئے علم کو بنیادی اور سب سے اہم و مؤثر نقطہ قراردیتے ہوئے فرمایا: علمی میدان میں ملک کی پرانی، تاریخی اور مسلط کی گئی پسماندگی کو دور کرنے کے لئے طلباء ، اساتذہ، ممتاز افراد حکام اورہر شریف ایرانی کو مسلسل ، پیہم اور لگاتار تلاش و کوشش اور جد وجہد کرنے کی ضرورت ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حالیہ دس برسوں میں درخشاں علمی کامیابیوں کو مستقبل کے لئے حوصلہ مند اور امید افزا اور ایرانی جوانوں کی درخشاں صلاحیتوں کا مظہر قراردیتے ہوئے فرمایا: ہمیں امید و حوصلہ کے ساتھ اور کوئی بھی لمحہ ضائع کئے بغیر اپنی توانائیوں اور صلاحیتوں پر اعتماد کرنا چاہیے اور صمیمیت و سنجیدگی کے ساتھ ملک کی پیشرفت و ترقی کو برق رفتاری کے ساتھ جاری رکھنا چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایٹمی انرجی، بنیادی خلیوں، نانو ٹیکنالوجی اور ماحولیاتی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ایرانیوں کی قابل فخر اور مایہ ناز ترقیات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ان ترقیاتی کاموں کی تکمیل اور ان کو تمام شعبوں میں فروغ دینے کے لئے ایک علمی حلقہ اور علمی منظومہ کو تشکیل دینا چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ملک کے لئے ضروری علوم کے علمی حلقہ کی تشکیل مختلف علمی شعبوں میں علم کی پیشرفت اور فروغ کا باعث قراردیتے ہوئے فرمایا: ہمیں وقتی اور موردی اور اشخاص اور گروہوں کے ذریعہ حاصل کرنے والی ترقیات کو تمام شعبوں میں توسیع اور فروغ دینا چاہیے اورعلم و دانش اور ٹیکنالوجی کے لازوال سلسلے کو تمام شعبوں میں وجود میں لانا چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس اہم ہدف تک پہنچنے کے لئے مسلسل علمی تلاش و کوشش اور جد وجہد اور ممتاز علمی شخصیات پر خصوصی توجہ کو ضروری قراردیتے ہوئے فرمایا: یونیورسٹیاں ممتازو ماہر افراد کی تربیت اورجوانوں کی صلاحیتوں کی شناخت کا اصلی مرکز شمار ہوتی ہیں اور ممتاز افراد پر مشتمل قومی ادارے، یونیورسٹیوں کے اساتذہ، اعلی تعلیمی اداروں سے منسلک حکام اس حوالے سے یونیورسٹیوں پر خصوصی توجہ مبذول کرنی چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ممتاز افراد کے لئے سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کے وسائل کی فراہمی کو ممتاز شخصیات کی حمایت کے لئے اہم قراردیتے ہوئے فرمایا: ممتاز شخصیات ملک کی ترقی و پیشرفت اور تلاش وکوشش اور جد و جہد میں مصروف ہیں اور کام کرنے کے سلسلے میں ان کے لئے مناسب راہیں ہموار کرنی چاہییں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ملک کے جامع نقشہ کو ملک کی بعض اہم علمی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اہم قراردیا اور ان ضروریات کو پورا کرنے کے سلسلے میں ممتاز علمی شخصیات کی حرکت کو اہم قراردیتے ہوئے فرمایا: ممتاز علمی شخصیات کی خود اعتمادی، جرات اور شجاعت پر مبنی سرگرمیاں حقیقت میں مطلوب اور پسندیدہ ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں ملک کے لئے ضروری علوم کے حصول کے سلسلے میں ایک پیوستہ علمی حلقہ کی تشکیل کو ایک ایسا نظریہ قراردیا جو فکر و شعور کے ذریعہ تجہرتی میدان میں بھی اہم نقش ایفا کرسکتا ہے۔
آپ کا تبصرہ