13 ستمبر، 2010، 3:10 PM

پاکستان

امریکہ میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف پشاور میں احتجاجی مظاہرہ

امریکہ میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف پشاور میں احتجاجی مظاہرہ

پاکستان کے شہرپشاور میں عوام نے امریکہ میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور امریکی پرچم نذر آتش کیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرپشاور میں عوام نے امریکہ میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور امریکی پرچم نذر آتش کیاہے۔امریکہ میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف پشاور کے نواحی علاقے بہادرکلے کے عوام نے احتجاجی ریلی نکالی ریلی میں پاکستان مسلم لیگ(ق)یوتھ ونگ کے ارکان نے بھی شرکت کی ریلی کے شرکا نے کوہاٹ روڈ سے پشاور پریس کلب تک مارچ کیا انہوں نے پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر امریکی انتظامیہ اور مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی مذمت میں نعرے درج تھے مظاہرین امریکہ مردہ باد کےنعرے بھی لگارہے تھے ریلی کے شرکا نے پریس کلب کے قریب امریکی پرچم نذرآتش کیا اور پاکستانی حکومت سےمطالبہ کیا کہ وہ  امریکی سفیرکو پاکستان سے نکال دے۔

News ID 1150529

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha