22 مئی، 2010، 10:46 AM

ہندوستان

ہندوستان کے شہر بنگلور میں مسافر طیارے کے حادثے میں160 افراد ہلاک

ہندوستان کے شہر بنگلور میں مسافر طیارے کے حادثے میں160 افراد ہلاک

ہندوستان کی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور کے ایئر پورٹ پر ہندوستانی مسافر طیارے کے حادثے میں160 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسو سی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور کے ایئر پورٹ پر ہندوستانی مسافر طیارے کے حادثے میں160 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کرناٹک کےوزیراعلیٰ کے مطابق ہندوستانی مسافر طیارے کو بنگلور ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں160 افراد ہلا ک ہوگئے ہیں۔طیارے میں169 افراد سوار تھے۔ہندوستانی ٹی وی کے مطابق طیارہ دبئی سے بنگلور ایئر پورٹ پر اترتے ہوئے پائلٹ طیارے پر کنٹرول کھو بیٹھا اور طیارہ رن سے منحرف ہوکر گہری کھائی میں جا گر ا ہے۔حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں ہیں۔جائے حادثہ پر فائر بریگیڈ کے ذریعے آگ بجھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں اور لاشوں کو نکالا جارہا ہے۔

News ID 1087047

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha