23 مارچ، 2010، 2:14 PM

ہیلری کلنٹن

اسرائیل خطے میں امن مذاکرات کو ناکام بنا کربحران پیدا کررہا ہے

اسرائیل خطے میں امن مذاکرات کو ناکام بنا کربحران پیدا کررہا ہے

امریکہ کی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ اسرائیلخطے میںامن مذاکرات کو ناکام اورواشنگٹن کی ساکھ خراب کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ اسرائیلخطے میںامن مذاکرات کو ناکام اورواشنگٹن کی ساکھ خراب کررہا ہے لیکن پھر بھی امریکہ اسرائیل کی مکمل حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا۔ ہلیری کلنٹن نے واشنگٹن میں امیریکن اسرائیل پبلک افیئرز کمیٹی کی سالانہ پالیسی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تل ابیب کو خطے میں امن کیلئے مشکل مگر ضروری فیصلے کرنے ہوں گے۔ ہلیری نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو سے بھی ملاقات کی جو امریکی حکام سے ملاقات اور کانفرنس سے خطاب کیلئے واشنگٹن پہنچے ہیں۔ نتن یاہو آج صدر اوبامہ سے بھی ملاقات کریں گے۔ مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی تعمیرات سے نام نہاد امن عمل کے علاوہ امریکہ کی ساکھ بھی خطرے میں پڑگئی ہے۔

News ID 1054389

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha