اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں روس کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں پیش کی جانے والی قرارداد کو امریکہ، برطانیہ اور فرانس نے ویٹو کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے کہا ہے کہ روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں غزہ میں جنگ بندی کے لئے قرارداد پیش کی تھی لیکن امریکہ، برطانیہ اور فرانس کے نمائندوں نے مخالفت کرتے ہوئے اس کے خلاف ووٹ دے دیا۔

مغربی ممالک کے منفی رویے کے بارے میں اقوام متحدہ میں روسی مندوب واسیلی بنزیا نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سلامتی کونسل پر مغربی ممالک کی اجارہ داری ہے۔

اسپوٹنک کے مطابق روسی قرارداد کے حق میں 5 اور اس کے خلاف 4 ووٹ آئے جبکہ 6 اراکین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

قرارداد مسترد ہونے کے بعد روسی نمائندے نے کہا کہ دنیا کو اقوام متحدہ سے امید ہے کہ غزہ میں مزید قتل عام ہونے سے روکا جائے لیکن ایسی کوششیں مغربی ممالک کی وجہ سے کامیاب نہیں ہورہی ہیں۔

اقوام متحدہ میں امریکی نمائندے نے کہا کہ قرارداد میں حماس کی طرف کوئی اشارہ نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ حماس غزہ کے بحران کی وجہ ہے۔

برطانوی نمائندے نے قرارداد کی مخالفت کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ایسی قرارداد کی حمایت نہیں کی جاسکتی جس میں حماس کے اقدامات کی مذمت نہ کی گئی ہو۔

لیبلز