-
غزہ جنگ کے دوران چھ عرب ممالک کا اسرائیل سے خفیہ فوجی تعاون، امریکی دستاویزات میں انکشاف
امریکی دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سعودی عرب، مصر، اردن، امارات، بحرین اور قطر نے غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی روابط مضبوط کیے۔
-
مقاومت صرف جنگ نہیں، ایک اخلاقی اور ثقافتی مکتب ہے، شیخ نعیم قاسم
شیخ نعیم قاسم نے بیروت میں المہدی اسکاؤٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سخت ترین حالات میں بھی خدا پر یقین، شہداء کے راستے سے وابستگی اور وعدۂ صادق پر امید ہی کامیابی کی کنجی ہے۔
-
غزہ پر دوبارہ حماس کا کنٹرول، فائننشل ٹائمز کا اعتراف
جنگ بندی کے فوراً بعد حماس نے غزہ پٹی پر اپنا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا ہے اور امن و امان کی بحالی کے لیے سات ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔
-
غزہ میں جنگ بندی، ایران معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شریک نہیں ہوگا
ایران شرم الشیخ میں ہونے والی امن کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔
-
تل ابیب نے جنگ بندی میں حماس کو خفیہ رعایتیں دیں، صہیونی اخبار کا دعوٰی
قابض اسرائیلی اخبار یدیعوت آحارونوت نے دعوٰی کیا ہے کہ جنگ بندی معاہدے میں تل ابیب نے حماس کو خفیہ رعایتیں دی ہیں، جبکہ حماس نے ہتھیار نہیں ڈالے اور غزہ پر اب بھی اپنا کنٹرول برقرار رکھا ہوا ہے۔
-
نیتن یاہو کا حماس کو شکست دینے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا، غاصب اسرائیلی جنرل کا اعتراف
قابض اسرائیلی فوج کے ریٹائرڈ جنرل اسحاق بریک نے کہا ہے کہ نیتن یاہو حماس کو شکست نہیں دے سکتے، غزہ کی جنگ کے تسلسل سے اسرائیل عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہو جائے گا۔
-
بیروت میں حزب اللہ کا سب سے بڑا ثقافتی اجتماع، ہزاروں جوان شریک+ تصاویر
بیروت میں حزب اللہ کے ثقافتی ادارے جمعیت الکشافة کا سب سے بڑا اجتماع آج 60 ہزار نوجوانوں کی شرکت کے ساتھ شروع ہو گیا، جس میں شہداء کی یاد اور قیام کی چالیسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔
-
عراق، کالعدم بعث پارٹی کے اہم رہنما حشد شعبی کے ہاتھوں گرفتار
عراق میں حشد شعبی نے سابقہ بعث پارٹی کے اہم سرکردہ عبدالرزاق عودة کو گرفتار کر لیا، جو ملک میں سابقہ حکومت کے دوران متعدد سنگین جرائم میں ملوث رہے اور حالیہ دنوں میں ملک میں فتنہ انگیزی کی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
-
ترک رکن پارلیمنٹ کی مہر نیوز سے گفتگو:
غزہ میں جنگ بندی، صہیونی حکومت بند گلی میں، جنگ بندی کی خلاف ورزی کے امکانات زیادہ ہیں
ترک سیاستدان نے ٹرمپ کے امن فارمولے کو مبہم اور چیلنجز سے بھرپور قرار دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دو سالوں میں سیاسی اور فوجی ناکامیوں کے بعد صہیونی حکومت جنگ بندی پر مجبور ہوگئی۔
-
غزہ میں جنگ بندی، فلسطینی قوم نے صہیونی حکومت کا سر جھکا دیا، قالیباف
ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر نے فلسطینی عوام کی استقامت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں انسانیت سوز مظالم کے بعد صہیونی حکومت دنیا میں مزید رسوا ہوگئی۔
-
پاکستان اور افغانستان تحمل سے کام لیں اور مذاکرات سے معاملات حل کریں، ایران کی اپیل
ایرانی وزارت خارجہ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی پر فریقین سے صبر و تحمل اور مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرنے کی اپیل کی ہے۔
-
ٹرمپ کا بیان مسترد، معاہدہ ابراہیمی کا حصہ نہیں بنیں گے، عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ معاہدہ ابراہیم انقلاب اسلامی کے اصولوں سے متصادم ہے، ایران کبھی بھی اس خائنانہ منصوبے کا حصہ نہیں بنے گا۔
-
غزہ معاہدہ پر عملدرآمد، 20 اسرائیلی قیدی پیر کو رہا ہوں گے، حماس
فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے مطابق، 20 صہیونی قیدی پیر کی صبح رہا کیے جائیں گے، جبکہ قیدیوں کے تبادلے کا عمل مصر اور ریڈ کراس کی نگرانی میں خفیہ طور پر انجام پائے گا۔
-
حماس کا مصر میں جنگ بندی معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت سے انکار
حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ مصر میں ہونے والی جنگ بندی معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شریک نہیں ہوگی اور تمام ضروری اقدامات ثالثی مذاکرات کے ذریعے مکمل کر چکی ہے۔
-
مصر میں قطری وفد کی گاڑی کو حادثہ، متعدد جانبحق
مصر میں قطر کے وزیراعظم کے ہمراہ موجود وفد کی گاڑی کو پیش آنے والے ایک ٹریفک حادثے میں چند افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے ہیں۔