مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقیں جنوبی اسرائیل میں شروع ہوگئی ہیں ۔ ان مشقوں کے دوران جدیدترین ایرو 2راکٹ داغا گیا۔ اسرائیلی اور امریکی افواج کی مشترکہ مشقوں کا مقصد اسرائیلی ایر ڈیفنس کو مضبوط بنانا اور اسے راکٹ حملوں سے محفوظ بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی کی راہ ہموارکرنا ہے۔مشقوں کے دوران پیٹریاٹ میزائل فائر کیے گئے اورمیزائل ڈیفنس سسٹم کا تجربہ کیاگیا ۔ ان مشقوں میں دونوں ملکوں کے دو ہزار فوجی اور امریکی اسلحہ سے لیس17جنگی جہازحصہ لے رہے ہیں جو فضا سے فضامیں مار کرنے والے میزائل کا پتا لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔۔ اسرائیلی دفاعی حکام کے مطابق مشقوں میں ایکس ۔بینڈ رڈار ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیاجس کے ذریعے سیکڑوں میل دور سے فائر کیے گئے میزائل کا کھوج لگایا جاسکتا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل دونوں ایک ہی سکے کے دورخ ہیں امریکہ نے اسرائیل کو مشرق وسطی میں تیل کے ذخائر پر قبضہ جمانے کے لئے اپنا آلہ کار بنا رکھا اور امریکہ چوکہ اسرائیل کا طرفدار ہے اس لئس وہ فلسطینی مسئلہ میں ثالث کا کردار ادا نہیں کرکستا اور نہ ہی عرب ممالک کو امریکہ پر اعتماد کرنا چاہیے اور جو عرب ممالک امریکہ کے مکر وفریب پر اعتماد کریں گے وہ درحقیقت امریکہ کے ہی آلہ کار ہیں۔
آپ کا تبصرہ