مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان عبد الباسط نے ہندوستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان پر الزامات عائد کرنے کی بجائے علاقے میں دہشت گردوں کی سرپرستی اور امداد سے متعلق اپنے کردار کی وضاحت کرے۔ اس سے قبل ہندوستانی وزارت خارجہ نے بین الاقوامی برادری سے کہا تھا کہ وہ دہشت گردوں سے نمٹے کے لیے پاکستان پر اپنی ذمہ داری نبھانے کے لیے دباؤ ڈالے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کےترجمان کے مطابق بین الاقوامی برادری دہشت گردی سے نمٹنے سے متعلق پاکستانی کردار کی پہلے سے معترف ہے اور دہشت گردی ایک عالمی اور علاقائی مسئلہ ہے ترجمان کے مطابق ہندوستان خود اس خطے میں اپنے دہشت گردی اور شدت پسندی کی سرپرستی اور مدد سے متعلق کردار کی وضاحت کرے۔
آپ کا تبصرہ