20 اکتوبر، 2009، 10:22 AM

بان کی مون

بان کی مون نےایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے

بان کی مون نےایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے صوبہ سیستان و بلوچستان میں اتوار کے دن ہونے والےدہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے صوبہ سیستان و بلوچستان میں اتوار کے دن ہونے والےدہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اس حملے میں شیعہ و سنی قبائل کے بعض نمائندوں کے علاوہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے ڈپٹی کمانڈر میجرجنرل نور علی شوشتری اپنے چند ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے تھے العربیہ ٹی وی چینل کے مطابق حملے کی ذمہ داری عبدالمالک ریگی نے قبول کی ہے جو دہشت گرد تنظیم جنداللہ کا سربراہ ہے۔

 

News ID 967636

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha