افغانستان
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں غیر ملکی فوج کے زیر استعمال ایئر پورٹ پر خودکش حملہ
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں غیر ملکی فوج کے زیر استعمال ایئر پورٹ پر ہونے والے ایک خودکش حملے میں کم سے کم 2 شہری ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔
مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں غیر ملکی فوج کے زیر استعمال ایئر پورٹ پر ہونے والے ایک خودکش حملے میں کم سے کم 2 شہری ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق خودکش حملہ آور نے اپنی گاڑی کو ہوائی اڈے کے مرکزی دروازے سے ٹکرا دی جس کے بعد وہاں سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔ دھماکے کی شدت اتنی تھی کہ کابل شہر کے مرکز میں واقع عمارتوں کی کھڑ کیاں لرز اٹھیں۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق خودکش حملے میں غیر ملکی فوج نیٹو کے اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
News ID 944140
آپ کا تبصرہ