1 مئی، 2009، 12:50 PM

امریکی وزارت خارجہ

امریکہ کے شام ، ایران ، کیوبا اور سوڈان پر بے بنیاد الزامات

امریکہ کے شام ، ایران ، کیوبا اور سوڈان پر بے بنیاد الزامات

امریکی وزارت خارجہ کی سالانہ رپورٹ میں شام ، ایران ، کیوبا اور سوڈان پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کی سالانہ رپورٹ میں شام ، ایران ، کیوبا اور سوڈان پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں ۔ امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری عالمی دہشت گردی سے متعلق رپورٹ میں کیوبا کو ایران،شام اور سوڈان کو دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ممالک میں شمار کیا گیا ہے۔ محکمہ خارجہ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور یورپ کو آج بھی سب سے زیادہ خطرہ القاعدہ سے ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گو دنیا میں دہشتگردی کے حملوں میں کمی ہوئی ہے لیکن پاکستان میں دہشگردانہ حملوں کی تعداد انتہائی بڑھ گئی ہے۔ رپورٹ میں پاکستان اور افغانستان میں القاعدہ کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر بھی برابر کی تشویش ظاہر کی گئی ہے۔ اس سےخطے میں دہشت گرد حملوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جبکہ عراق سمیت باقی دنیا میں ایسے واقعات میں کمی آئی ہے۔

مذکورہ ممالک نے امریکی رپورٹ کو سختی کے ساتھ مسترد کرتے ہوئے امریکہ کو دنیا میں دہشت گردی اور شرارت کا محور قراردیا ہے۔

 

News ID 870310

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha