مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیری ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج اور شدت پسندوں کے درمیان جاری دو جھڑپوں میں میجر سمیت 4 فوجی اور 6 شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق جھڑپوں کا آغاز اس وقت ہوا جب ہندوستانی فوج نے ضلع کپواڑہ میں جنگل کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کیا ۔اس دوران شمس باری اور چوکی بل کے علاقوں میں ہندوستانی فوج اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا جو اب تک جاری ہے۔ گذشتہ روز ہندوستانی فوج نے تازہ دم دستوں اور ہیلی کاپٹرز کی مدد بھی حاصل کی۔ ہندوستانی ذرائع کے مطابق لڑائی میں ایک میجر سمیت چار فوجی ہلاک ہوئے اور6 شدت پسند بھی مارے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ چھ ہندوستانی فوجی زخمی بھی ہوئے ۔سیکیورٹی فورسز نے تین کلاشنکوف ، ایک انڈر بیرل گرینیڈ لانچر ، بیس دستی بم ، گولا بارود سے بھرے چھ بیگ بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
آپ کا تبصرہ