9 مارچ، 2009، 11:38 AM

ہاشمی رفسنجانی

اسلامی ممالک باہمی تعاون کے ذریعہ سامراجی طاقتوں پر غلبہ پاسکتے ہیں

اسلامی ممالک باہمی تعاون کے ذریعہ سامراجی طاقتوں پر غلبہ پاسکتے ہیں

مجمع تشخيص مصلحت نظام کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے مالاوی کی پارلیمنٹ کے سربراہ سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران اور مالاوی دونوں نے سامراجی طاقتوں کی تلخیوں کو درک کیا ہے لہذا دونوں ممالک اپنے باہمی تعلقات کو اسلامی بنیادوں پر فروغ دے سکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجمع تشخيص مصلحت نظام کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے مالاوی  کی پارلیمنٹ کے سربراہ سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران اور مالاوی دونوں نے سامراجی طاقتوں کی تلخیوں کو درک کیا ہے لہذا دونوں ممالک اپنے باہمی تعلقات کواسلامی بنیادوں پر باہمی تعلقات کو فروغ دے سکتے ہیں۔ہاشمی رفسنجانین ے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی اسلامی ممالک اور تیسری دنیا کے ممالک کے ساتھ باہمی روابط کو فروغ دینے پر استوار ہے انھوں کہا کہ ایران اور مالاوی بھی زراعت ، صنعت اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں مین باہمی تعلقات کو فروغ دے سکتے ہیں ہاشمی رفسنجانی نے عراق اور افغانستان میں امریکی فوجوں کی موجودگی کو عالم اسلام کے لئے خطرناک قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکہ عالم اسلام کو کمزور کرنے اور ان کے درمیان اختلافات ڈالنے کی پالیسی پر گامزن ہے اور تمام اسلامی ممالک باہمی اتحاد سے دشمن کے شوم منصوبوں کو ناکام بناسکتے ہیں۔اس ملاقات میں مالاوی کی قومی پارلیمنٹ کے سربراہ نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ایران کے تعمیری کردار کی ستائش کی۔

 

News ID 846359

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha