3 جنوری، 2009، 2:06 PM

خالد مشعل

غزہ پر زمینی حملے کی صورت میں اسرائیلی فوجیوں کو عبرتناک سبق سکھایا جائے گا

غزہ پر زمینی حملے کی صورت میں اسرائیلی فوجیوں کو عبرتناک سبق سکھایا جائے گا

فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کےرہنما خالد مِشعل نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ وہ غزہ پر زمینی حملہ کرنے سے باز رہے ورنہ اسرائیلی فوجیوں کو عبرتناک درس دیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کےرہنما خالد مشعل نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ وہ غزہ پر زمینی حملہ کرنے سے باز رہے ۔ غزہ کی پٹی پر ایک ہفتے قبل شروع کی جانے والی مسلسل بمباری کے بعد شام کے دارالحکومت دمشق میں مقیم خالد مشعل نے کہا کہ اگر اسرائیلی فوجیوں نے غزہ میں گھسنے کی کوشش کی تو وہ اپنی بدبختی کو دعوت دیں گے۔

غزہ میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے سے جاری اسرائیلی بمباری میں اب تک 450 افراد شہید ہوئے ہیں۔ جبکہ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران حماس کی جانب سے داغے گئے میزائلوں سے جنوبی اسرائیل میں چار شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

غزہ کے ساتھ سرحد پر ہزاروں اسرائیلی فوجی زمینی کارروائی کے لیے آمادہ ہیں لیکن وہ غزہ میں گھسنے کی ہمت نہیں کررہے ہیں۔

خالد مِشعل نے اسرائیلی فوجیوں کو تنبیہ کی کہ اگر وہ غزہ میں داخل ہوئے تو ان پر حملے کیے جائیں گے اور انہیں پکڑ لیا جائے گا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسی حقیقی کوششوں میں تعاون کے لیے تیار ہیں جو غزہ کے خلاف جارحیت کا خاتمہ کرے، ناکہ بندی ختم اور تمام راستے کھولنے کی ضمانت دیں۔ خالد مشعل نے عرب رہنماؤں کی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ غزء کے ماقعہ کے بعد اسرائیل کے حامی عرب رہنماؤں کا چہرہ بے نقاب ہوگيا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حزب اللہ لبنان کی طرح حماس بھی اسرائيل کو شکست سے دوچار کردے گي۔

 

News ID 811227

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha