مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کےوزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی ملک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا لیکن اگر اُس پر جنگ مسلط کی گئی تو پاکستانی فوج اور عوام اپنا مکمل دفاع کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کے کسی بھی خطے میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور ملک کی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے اور اُن کی جماعت کی قائد بینظیر بھٹو بھی دہشت گردی کا شکار ہوئی ہیں۔ انہوں نے اسلامی ملکوں کے سفیروں سے کہا کہ اپنے اپنے ملکوں کو خطے کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کریں اور اس ضمن میں پاکستان کے موقف کے بارے میں بھی بتائیں۔
ممبئی میں ہونے والی دہشت گردی کی وارداتوں کے بعد پاکستان اور ہندوستان کے درمیان تعلقات کشدہ ہوگئے ہیں اور خطے میں دونوں ملکوں کے درمیان جنگ کے خطرات کے بادل منڈلا رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ