11 دسمبر، 2008، 12:56 PM

مرحومہ بے نظیر بھٹو

پاکستان کی سابق وزیر اعظم بےنظیر بھٹو کو موت کے بعدحقوق انسانی کے ایوارڈ سے نوازاگيا

پاکستان کی سابق وزیر اعظم بےنظیر بھٹو کو موت کے بعدحقوق انسانی کے ایوارڈ سے نوازاگيا

اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق وزیر اعظم مرحومہ بے نظیر بھٹوکو بعد از مرگ انسانی حقوق کا عالمی ایوارڈ دے دیا گیا جسے ان کے بیٹے اور پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے وصول کیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی سابق وزیر اعظم مرحومہ بے نظیر بھٹوکو بعد از مرگ انسانی حقوق کا عالمی ایوارڈ دے دیا گیا جسے ان کے بیٹے اور پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے وصول کیاہے۔ اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایک تقریب میں پاکستان کی سابق وزیراعظم مرحومہ بے نظیر بھٹو کو ان کے انسانی حقوق سے متعلق کام کرنے کے اعتراف کے طور پر انسانی حقوق کے ایوارڈ سے نواز گیا۔ اقوام متحدہ کی طرف سے انسانی حقوق کی قرارداد کی ساٹھویں سالگرہ 10/دسمبر کو منائی گئی اس موقع پر انسانی حقوق کے لیے کام کرنے کے اعتراف میں جن شخصیات اور اداروں کو یہ اعزازات دیئے جارہے ہیں ان میں بینظیر بھٹو کے علاوہ امریکہ کے سابق اٹارنی جنرل لوئیس رمزے کلارک اور دنیا بھر میں انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ شامل ہیں۔

 

News ID 798742

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha