9 دسمبر، 2008، 12:42 PM

ہندوستان

ہندوستان میں پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو تین ریاستوں میں کامیابی حاصل ہوگئی ہے

ہندوستان میں پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو تین ریاستوں میں کامیابی حاصل ہوگئی ہے

ہندوستان میں پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کا پلڑا بھاری رہا اور وہ تین ریاستوں میں حکومت بنانے میں کامیاب ہوجائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کا پلڑا بھاری رہا اور وہ تین ریاستوں میں حکومت بنانے میں کامیاب ہوجائے گی۔جبکہ بھارتہ جنتا پارٹی مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ پر اپنا قبضہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہی ہے۔

کانگریس نے شمال مشرقی ریاست مزورم کے علاوہ دلی اور راجستھان میں شاندار کامیابی حاصل کی۔راجستھان، چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش میں بی جے پی کی حکومت تھی۔ ان میں راجستھان اس کے ہاتھ سے نکل گیا ہے۔

 

News ID 797705

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha