اطلاعات کے مطابق مقامی انتخابات کے خلاف احتجاجی مظاہروں کوروکنے کے لئے کشمیری رہنماؤں کو نظر بند کر دیا گيا ہے ۔ادھر ہندوستانی فوج نے ضلع بانڈی پورہ کے علاقے سملر میں تین مکانات گولہ باری کرکے تباہ کردیا ہے مکانات کے ملبے سے تین نوجوانوں کی لاشیں ملی ہیں جنھیں علیحدگی پسند قراردیا گیا ہے ۔ دو نوجوان اسی علاقے میں ایک جھڑپ کے دوران ہلاک کیا گیا ہے ۔دوسری جانب جموں و کشمیر رابطہ کمیٹی نے وادی میں ہونے والے انتخابات کے خلاف آج نماز جمعہ کے بعد مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔ تاہم انتظامیہ نے مظاہرے روکنے کے لئے حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق،سینئر کشمیری رہنما سید علی گیلانی، مولانا عباس انصاری،آغا سید حسن موسوی،فضل حق قریشی اور میاں عبدالقیوم کو ان کے گھروں میں نظر بند کر دیا ہے۔
آپ کا تبصرہ