15 ستمبر، 2008، 5:43 PM

کشمیر

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع پونچھ میں سکیورٹی دستوں اور علیحدگي پسندوں کے درمیان جھڑپ میں 4 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع پونچھ میں سکیورٹی دستوں اور علیحدگي پسندوں کے درمیان جھڑپ میں 4 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع پونچھ میں علیحدگي پسندوں کے ساتھ جھڑپوں میں ہندوستانی سکیورٹی فورسز کے چار اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیری ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے جموں خطے میں علیحدگي پسندوں کے ساتھ جھڑپوں میں ہندوستانی سکیورٹی فورسز کے چار اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔  یہ واقعہ آج صبح رونما ہوا ہے اور آخری خبریں ملنے تک جھڑپ جاری تھی۔اس واقعہ میں دو سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق سرحد کے قریب  پونچھ کے تارہ والی علاقہ میں بعض شدت پسندوں کا پتہ چلا تھا جن کے تعاقب کے لیے فوج اور پولیس نے مشترکہ آپریشن شروع کیا تھا۔ کارروائی کے دوران شدت پسندوں نے فائرنگ کرنی شروع کردی جس کی زد میں دو فوجی جوان اور دو سپیشل پولیس افسر آکر ہلاک ہوگئے ہیں۔ فوج اور پولیس کا آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔

 

News ID 750303

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha