12 اگست، 2008، 3:11 PM

کشمیر

ہندوستانی فوج کی کشمیری مظاہرین پر فائرنگ سے 15 افراد جاں بحق

ہندوستانی فوج کی کشمیری مظاہرین پر فائرنگ سے 15 افراد جاں بحق

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں ہندوستانی فوج کی مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ سے پندرہ کشمیری جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیری ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظآم کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں ہندوستانی فوج کی مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ سے پندرہ کشمیری جاں بحق اور درجنوں خمی ہو گئےہیں۔ کشمیر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق حریت رہنما سید علی گیلانی حیدر پورہ سرینگر سےہندوستانی فوج کا محاصرہ توڑ کر باہر نکلے تو ہندوستانی فوج نے ان کےہمراہ افراد پر فائرنگ کر دی۔سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے پندرہ کشمیری جاں بحق اور درجنوں کے زخمی ہوگئےہیں۔ سید علی گیلانی گذشتہ روز جاں بحق ہونے والے حریت رہنما شیخ عبدالعزیز کی نماز جنازہ میں شرکت کر نے جارہے تھے۔

 

News ID 731861

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha