21 اپریل، 2008، 6:33 PM

کامیاب تجربہ

پاکستان نے بیلسٹک میزائل حتف چھ شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ کیا ہے

پاکستان نے بیلسٹک میزائل حتف چھ شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ کیا ہے

پاکستان نے طویل فاصلے پر زمین سے زمین پر مار کرنے والے اپنے بیلسٹک میزائل حتف چھ شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے طویل فاصلے پر زمین سے زمین پر مار کرنے والے اپنے بیلسٹک میزائل حتف چھ شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاکستان کے فوجی حکام کے مطابق یہ میزائل دو ہزار کلومیٹر تک جوہری اور روایتی ہتھیاروں سے اپنے ہدف تک پہنچ سکتا ہے۔ یہ تجربہ فوج کی سٹرٹیجک فورس کمانڈ نے کیا جسے بحری فوج کے سربراہ ایڈمرل محمد افضل طاہر نے بھی دیکھا۔ انہوں نے اس کامیاب تجربے پر فوج کو مبارک باد دی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے دفاع اور جوہری ہتھیاروں پر فخر کرسکتا ہے۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان اس میزائل صلاحیت میں بہتری کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔

آج کے تجربے سے دو روز قبل بھی وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی موجودگي میں اسی میزائل کا ایک تجربہ کیا گیا تھا

 

News ID 669626

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha