5 مارچ، 2008، 9:13 PM

اخبار اشپیگل

ایران اپنے ایٹمی پروگرام کو جاری رکھنے اور ایٹمی ایجنسی کے ساتھ تعاون کرنے پر مصمم ہے

ایران اپنے ایٹمی پروگرام کو جاری رکھنے اور ایٹمی ایجنسی کے ساتھ تعاون کرنے پر مصمم ہے

جرمنی کے ایک اخبار نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں سکیورٹی کونسل کی حالیہ قرارداد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے قرارداد پر کوئی توجہ مبذول نہیں کی اور وہ اپنے پرامن ایٹمی پروگرام کو جاری رکھنے پر پختہ عزم کئے ہوئے ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے جرمنی کے ہفت روزہ اخبار " اشپیگل " کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مذکورہ اخبار نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں سکیورٹی کونسل کی حالیہ قرارداد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے قرارداد پر کوئی توجہ مبذول نہیں کی اور وہ اپنے پرامن ایٹمی پروگرام کو جاری رکھنے پر پختہ عزم کئے ہوئے ہے۔اخبار کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سکیورٹی کونسل کی قرارداد کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے اس پر کوئی توجہ نہیں دی اور کہا کہ ایران اپنے پرامن ایٹمی پروگرام کو جاری رکھنے پر مصمم ہے اور سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی وجہ سے ملک کی تعمیر و ترقی کو متوقف نہیں کرسکتا ۔

اخبار کے مطابق بین الاقوامی جوہری ادارے میں ایران کے نمائندے علی اصغر سلطانیہ نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کو جاری رکھنے کے عزم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران ایٹمی ایجنسی کے ساتھ تعاون کو بھی جاری و ساری رکھے گا ایران نے سکیورٹی کونسل کی قرارداد کو غیر قانونی اور سیاسی قراردیا ہے۔

 

News ID 650571

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha