3 فروری، 2008، 8:55 PM

ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ نے فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے جدہ میں اسلامی کانفرنس تنظیم کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں غزہ میں فلسطینیوں کی حمایت کرنے اور اسرائیل کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ایران کی دعوت پر جدہ میں اسلامی کانفرنس تنظیم کے وزراء خارجہ کا غزہ کے فلسطینی مسلمانوں کی حالت زار کے بارے میں اجلاس منعقد ہوا جس میں فلسطینیوں پراسرائیل کے ظلم وستم کے بارے میں غور و خوض کیا گيا ہے اس اجلاس میں ایران کے وزیر خارجہ منوچہر متکی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے غزہ میں اسرائیل بربریت کی شدید مذمت کی اور اسلامی ممالک کے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کریں اور جن اسلامی ممالک کے اسرائیل کے ساتھ سیاسی روابط ہیں انھیں اسرائیل کے ساتھ اپنے سیاسی روابط ختم کردینے چاہییں ۔ متکی نے کہا اسرائیل کے حامیوں کے لئے اسرائیل کو بچانے کے لئے کافی سرمایہ خرچ کرنا پڑ رہا ہے جو اس جعلی اور غیر قانونی حکومت کی پست حیثیت سے کہیں زيادہ ہے ۔ متکی نے کہا کہ اسلامی ممالک کو متحد ہوکر اسرائیل کے خلاف عالمی سطح پر ٹھوس اور مضبوط مؤقف اختیار کرنا چاہیے اور اس غیر قانونی اور نامشروع حکومت کے شر اور ظلم وستم سے فلسطینیوں کو نجات دلانی چاہیے ۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ  ایرانی منوچہرمتکی نے اسلامی کانفرنس کے سکریٹری جنرل اکمل الدین احسان اوغلو کے نام ایک پیغام ارسال کرکے اسلامی کانفرنس تنظيم کے رکن ممالک  کے وزراء خارجہ کے ہنگا می اجلاس طلب کرنےکامطالبہ کیاتھا اس پیغام میں ایران کے وزیرخارجہ نے غزہ میں اسرائیلی حکومت کے مظالم اوراس علاقے کوقید خانے میں تبدیل کرکے لاکھوں فلسیطنیوں کی جانوں کوخطرات سےدوچارکرنے کے اسرائیلی اقدامات کی شدید مذمت کی تھی ۔

 

News ID 632416

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha