مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاستوں کیرالہ اوراترپردیش میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں تیرہ افراد ہلاک اور دس زخمی ہوگئے ہیں۔ہندوستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست کیرالہ کے ضلع منگلور میں تیز رفتار جیپ بے قابو ہو کر بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ بعد ازاں جیپ میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں آٹھ افرادزندہ جل کر ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے ۔ادھر ریاست اتر پردیش میں اسکول کے طالب علم ضلع رائے بریلی کے گاؤں مونشی گنج میں یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت کے لئے جارہے تھے کہ ان کی جیپ مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گئی ،حادثے میں پانچ طالب علم موقع پر ہلاک اورسات زخمی ہوئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ