مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل میں رہبر معظم کے نمائندے علی لاریجانی نے قاہرہ میں مصر کے صدر حسنی مبارک کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی ہے۔ لاریجانی آج کل مصر کے غیر سرکاری دورے پر ہیں جہاں انھوں نے مصر کے صدر ، وزیر خارجہ ، مصر کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری ، عرب لیگ کے سکریٹری جنرل عمرو موسی اور الازہر یونیورسٹی کے سربراہ شیخ محمد سید طنطاوی سے ملاقات کی ہے ۔
آپ کا تبصرہ