مہرخبررساں ایجنسی نے شام کی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ منوچہر متکی نے ایرانی صدر محمود احمدی نژادکا پیغام شام کے صدر بشار اسد کو پیش کیا ہے اس پیغام میں دوطرفہ روابط اور علاقائی مسائل کا ذکر ہے دمشق میں شام کے صدر بشار اسد کے ساتھ ملاقات کے دوران ایرانی وزیر خارجہ نے یہ پیغام پیش کیا اس ملاقات میں ترکی اور عراق میں کرد باغی تنظیم " پ کےکے " کے متعلق جاری بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ایرانی وزیر خارجہ نے شام کے صدر کو روس کے صدر کے حالیہ ایران کے دورےسے متعلق بھی آگاہ کیا اسد اور متکی نے لبنان اور فلسطین کے حالات پر بھی بحث وگفتگو کی اور اس ملاقات میں لبنانیوں کے باہمی اتحاد اور فلسطینیوں کی حمایت پر تاکید کی گئی
آپ کا تبصرہ