مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صدر اور فوج کے سربراہ جنرل پرویز مشرف نے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اشفاق کیانی کو ترقی دے کر فوج کا نیا سربراہ نامزد کر دیا ہے جنرل پرویز مشرف نے لیفٹیننٹ جنرل طارق مجید کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نامزد کردیا ہے۔ فوج کے ترجمان میجر جنرل وحید ارشد کے مطابق ابھی صدر جنرل پرویز مشرف نے آرمی چیف کا عہدہ نہیں چھوڑا۔اورجس دن صدر جنرل پرویز مشرف آرمی چیف کا عہدہ چھوڑیں گے اس دن جنرل اشفاق پرویز نئے آرمی چیف بن جائیں گے فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق جرل اشفاق پرویز کیانی آٹھ اکتوبر سے وائس چیف آف آرمی سٹاف کی حیثیت سے کام شروع کر دیں گے اور صدر جنرل پرویز مشرف کے عہدے چھوڑنے پر فوج کے سربراہ بن جائیں گے۔
آپ کا تبصرہ