مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عربی اخبار الحیات نے لکھا ہے روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کا آئندہ مہینے تہران کا کافی اہم ہے اور مغربی ممالک کے لئے اس میں ایک اہم پیغام پوشیدہ ہے روس کے صدر آئندہ مہینے کی 16 تاریخ کو ایران کے ایک روزہ دورے پر تہران پہنچ رہے ہیں روسی صدر کا ایران کا یہ پہلا سفر ہوگا روسی صدر اس سفر میں دریائے خزر کے بارے میں منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کے بعد ایران کے صدر احمدی نژاد کے ساتھ دوطرفہ روابط کے سلسلے میں بحث اور تبادلہ خیال کریں گے روسی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ کرینکو بھی روسی صدر کے ہمراہ ہونگے
ایک عربی اخبار نے روس کے صدر پوٹن کے آئندہ مہینے کے تہران کے دورے کو مغربی ممالک کے لئے ایک اہم پیغام قراردیا ہے اور کہا ہے کہ اس سفر میں بوشہر کے ایٹمی پلانٹ کا معاملہ سر فہرست رہے گا
News ID 561621
آپ کا تبصرہ