2 مئی، 2007، 11:08 PM

رہبر معظم انقلاب اسلامی

معاشرے کی پیشرفت اور ترقی میں معلمین کا کردار بے مثال ہے // مستقل معاشرے کی تشکیل میں معلمین کی جد و جہد اہمیت کی حامل ہے

معاشرے کی پیشرفت اور ترقی میں معلمین کا کردار بے مثال ہے // مستقل معاشرے کی تشکیل میں معلمین کی جد و جہد اہمیت کی حامل ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ملک کے ہزاروں معلمین کے ایک شاندار اجتماع سے خطاب میں تعلیم اور معلم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مقدس کام کا سلسلہ خداوند متعال اور انبیاء الہی سے ملحق ہوتا ہے اور معاشرے کی ترقی و استقلال میں معلم کا کردار مٹی کو سونے سے بدلنے سے بھی کہیں زیادہ اہمیت کا حامل ہے

 مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے  یوم معلم کی مناسبت سے ملک کے ہزاروں معلمین کے ایک شاندار اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم اور معلم  کو  بہت ہی اہم حقیقت قراردیتے ہوئے کہا کہ اس مقدس کام کا سلسلہ خداوند متعال اور انبیاء الہی سے ملحق ہوتا  ہے اور معاشرے کی ترقی و استقلال  میں معلم کا کردار مٹی کو سونے سے بدلنے سے بھی کہیں زیادہ اہمیت کا حامل ہے  رہبر معظم نے فرمایا کہ عالمی سامراجی طاقتوں  نے ایران عوام کی روز افزوں پیشرفت اوراسلامی انقلاب کے معنوی اثر و رسوخ سے مسلم قوموں  کو دور رکھنے کے لئے کئي ناپاک منصوبے بنائے جو ناکام ہوگئے ہیں اورایران کے عوام اور حکام عقل وتدبیر ، شجاعت اور ذمہ داری کا احساس اور خدا وند متعال کی ذات  پر توکل کرکے سربلندی کے اس راستے پر گامزن ہیں ۔رہبر معظم نے فرمایا کہ ایرانی عوام کے دشمن اس سال علمی و سائنسی پیشرفت کو روکنے ، اقتصادی پسماندگی قائم کرنے اور ایران کی متحد و منسجم قوم میں اختلاف ڈالنے کے تین منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کررہے ہیں جنھیں ایرانی عوام اپنے باہمی اتحاد و علمی اور اقتصادی میدان میں پیشرفت کے ذریعہ ایک بار پھر ناکام بنا دیں گے

 

News ID 480006

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha